عمان: آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Oman Fire

Oman Fire

عمان (جیوڈیسک) اردن کے دارالحکومت عمان میں دو ٹرکوں میں بھرا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق ٹرک محکمہ کسٹمز کے صحن میں کھڑے تھے کہ ان میں اچانک آگ لگ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اردن میں آتشبازی کا سامان درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔