اومانی فاسٹ باؤلر نے لسیتھ مالنگا کا باؤلنگ ایکشن اپنا لیا

Omani Bowler Monis

Omani Bowler Monis

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھوپال سے تعلق رکھنے والے مونس کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے جو پوری نہ ہو سکی۔ اب وہ حالیہ ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں خلیجی ٹیم کی کٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف اوبرائن برادرز سمیت تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مونس کی بولنگ کا انداز مالنگا کے مشابہ ہے جس کی بدولت انھیں شائقین میں زیادہ پذیرائی ملی۔