عمر متین نے 2014 میں امریکا کو محفوظ ملک قرار دیا تھا، امریکی حکام

Mateen

Mateen

اورلینڈو (جیوڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اورلینڈو نائٹ کلب کے حملہ آور عمر متین نے 2014 میں پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے کی گئی درخواست میں امریکا کو محفوظ ملک اور معاشرہ قرار دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عمر متین نے2014 میں پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے دی گئی درخواست میں اپنے حالات زندگی سے متعلق 750 الفاظ پر مشتمل بیان جمع کروایا، بیان میں اس نے اپنے خاندان اور والدین کی افغانستان سے امریکا منتقلی سے متعلق تفصیلات کا ذکر کیا، عمر متین نے اپنے بیان میں امریکا کو محفوظ ملک اور معاشرہ قرار دیا اور یہاں کی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ عمر متین نے امریکا کے شہر اورلینڈو میں ایک گے نائٹ کلب میں فائرنگ کرتے ہوئے 49 افراد کو ہلاک کردیا تھا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم بھی ہلاک ہوگیا تھا۔