ون ویلنگ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس سے بچوں کو مکمل طور پر اجتناب کرنا چاہئے، یوسف علی شاہد

Walk Taxila

Walk Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین رودڈ یوزرز کی سیفٹی کے لئے بنائے جاتے ہیں جس پر عمل درآمد کیا جائے تو ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے، ون ویلنگ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس سے بچوں کو مکمل طور پر اجتناب کرنا چاہئے ،ہیلمٹ کا استعال کسی بھی دماغی چوٹ سے محفوظ رکھ سکتا ہے،بہترین معاشرے قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہیں۔

مساوات قائم رکھنے کے لئے ہر شہری کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی،ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی سے غافل نہیں،بہتری لانے کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دی مال واہ کینٹ پر منعقدہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ، تقریب سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال ، مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما سابق کونسلر کینٹ بورڈ گدوال چوہدری اظہر محمود نے بھی خطاب کیا۔

ڈائریکٹر عثما ن گل نے شرکاء کا سیمنار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر کالج کے طلباء ،مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ شیرازاصغر، ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صائمہ لیاقت سٹی ٹریفک پولیس تحصیل ٹیکسلا کے انچارج یاسر ، توسیر عباس ، پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری سید تنویر عباس عرف شانی شاہ،بھی موجود تھے ، سیمینار کے اختتام پر روڈ سیفٹی واک بھی کی گئی ، جس میں سی ٹی او ، ڈی ایس پی ٹریفک جنید سٹی ٹریفک کے اہلکاروں سمیت سیاسی زعماء کالج کے بچوں نے شرکت کی،سی ٹی او نے بچوں کا پیغام دیا کہ وہ قوم کا مستقبل ہیں ،محنت لگن اور جستجو کو اپنا شیوہ بنائیں تاکہ ترقی و کامرانی تمھارا مقدر بنے،یہ ملک ہمارا ہے اسکی تعمیر و ترقی ہم سب پر لازم ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038