اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قدر میں اضافہ

US Dollar

US Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں سال نو کے پہلے کاروباری روز روپے کی قدر گھٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 108.20 روپے اور فروخت 108.40 روپے پر جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 114.20روپے پرآگئی، اسی طرح 40 پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 133.70 روپے ہوگئی۔