تلہ گنگ کی خبریں 11/5/2015

Opening Ceremony Talagang

Opening Ceremony Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوٹل کے مالک سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک ابرار تھوہا اور ملک حاجی اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن تلہ گنگ کی عوام کو شہر کے اندر پر فضاء ما حول میں لذ ت سے بھر پور معیا ری کھا نے کی فراہمی تھا جس کا ا ج سے ہم نے با قا عدہ آ غاز کر دیا ہے اور تلہ گنگ کے عوام کے تعا ون سے اس میں مز ید بہتر ی لا ئیں گے ۔ہم اپنے تما م دوستوں اور کر م فرما ئوں کے انتہا ئی مشکور ہیں جنہو ں نے اپنے قیمتی وقت میں سے افتتا حی تقر یب میں شر کت کر کے ہما ری حو صلہ افزائی کی اور تقریب کو چار چا ند لگا ئے۔ہم عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ قصر جنت ہو ٹل کی انتظا میہ کبھی بھی کھا نے کی اعلی کوالٹی پر سمجھو تہ نہیں کر ے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ڈھو ک نو شہر ی اور تھو ہا محر م خا ن کے سکو لز کی چار دیواریں مکمل ہو نے پر پر وقار افتتا حی تقر یبا ت کا انعقاد ،ملک شہر یا راعوان تقر یبا ت کے چیف گیسٹ تھے انکے ہمر اہ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،حا جی ملک محبو ب الحق سمیت دیگر علا قہ کے سر کر دہ شخصیا ت تھیں ۔تفصیل کے مطا بق حلقہ پی پی تئیس کے ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کی طرف سے ڈھو ک نوشہر ی سکو ل کی چار دیواری کیلئے پا نچ لا کھ روپے اور تھو ہا محر م خا ن کے سکو ل کی چاردیواری کیلئے گر انٹ مہیا کی گئی تھی اور سکو لو ں کی چار دیواریں کے مکمل ہو نے پر دونو ں علاقوں میں تقر یب کا انعقا د کیا گیا جس کا افتتا ح ملک شہر یا ر اعوان نے کر دیا ۔اسموقع پر ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے دست راست ملک شہر یا راعوان نے تقریب سے خطا ب کے دوران کہا کہ ہمیں ہمیشہ حلقے کے ووٹروں نے کبھی بھی ما یوس نہیں کیا اور آ ئند ہ بھی کسی الیکشن میں ما یوس نہیں کر یں گے ۔تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر اپو زیشن جما عتوں کی طرف سے منفی پر وپیگنڈ ے کیے جا رہے ہیں جن میں کو ئی صداقت نہیں ہے اور ہر صورت تلہ گنگ ضلع بنے گا ۔ملک شہر یار اعوان نے مز ید کہا کہ اپنے چا چو کے مشن کو جا ری رکھو ں گا اور ہر گا ئو ں ہر گلی میں تعلیم ،صحت ودیگربنیادی سہو لیا ت فراہم کروں گا اور علا قے کی محر ومیو ں کا ہر ممکن ازالہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ امتیاز نے بتا یا ہے کہ انتظا میہ کی نا اہلی کی وجہ سے پرانا لاری اڈہ تلہ گنگ پر منظور ہونے والا دس منٹ کا سٹاپ آدھے گھنٹے سے گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ انتظامیہ نے پرانا لاری اڈہ پر کچھ عرصہ پہلے مسافروں کے لئے مختصروقت کا سٹاپ منظور کیاتھا۔ لیکن بعدازاں ٹرانسپورٹروں نے اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ازخود ہی دس منٹ کے وقت کو بڑھا آدھے گھنٹے اور پھر ایک گھنٹے تک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی کے اس موسم میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ٹرانسپورٹر اپنی مرضی سے گاڑیاں اڈے سے نکالتے ہیں۔ لوگ انتہائی پریشان ہیں۔ مسافروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانا لاری اڈہ پر گاڑیوں کے لئے مخصوص سٹاپ فوری طورپر بحال کرایا جائے۔ لاوہ کی گاڑیوں کا سٹاپ30 منٹ ، پچنند ،میانوالی کی گاڑیوں کا سٹاپ پندرہ پندرہ منٹ اور ٹمن کی گاڑیوں کا سٹاپ 6 منٹ ہے لیکن وقت کی پابندی نہیں کی جاتی اور مرضی سے گاڑیاں نکالی جاتی ہیں۔ پرانا لاری اڈہ پر مسافروں کے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں اور شدید گرمی میں وہ سائے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔