فرات ڈھال آپریشن جاری، 10 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

Turkish Forces

Turkish Forces

شام (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فورسز کے عناصر کی طرف سے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن میں شام میں الاطہریہ، شیخ یعقوب، وقوف، آیاشا اور المطمعنہ سمیت 10 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فورسز کے عناصر کی طرف سے شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن کو شروع ہوئے 11 دن ہو گئے ہیں اور اس عرصے میں شام میں الاطہریہ، شیخ یعقوب، وقوف، آیاشا اور المطمعنہ سمیت 10 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دن 11 بجکر 11 منٹ سے لے کر شام 7 بجے تک متحرک فیلڈ میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 20 اہداف پر 52 ٹینک اور 20 ملٹی بیرل راکٹ لانچر گولے فائر کئے گئے۔

بیان کے مطابق فرات ڈھال آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 300 اہداف پر ایک ہزار 306 فائر کئے گئے ہیں۔

بیان میں علاقے کے عام رہائشیوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے اور اس سلسلے میں انتہائی حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔