سرچ آپریشن کے دوران حوالدار سرفراز نے جام شہادت نوش کر لیا

Havaldar Sarfraz

Havaldar Sarfraz

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ملٹری انٹیلی جنس کے حوالدار سرفراز نے جام شہادت نوش کرلیا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات خانپور کے علاقہ پنڈ گاکھڑا میں سرچ آپریشن کے دوران تین مبینہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز کا نشانہ بنے تاہم دہشتگردو ں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کا ایک ایک اہلکار شہید ہوا تھا۔

شہید ہونے والے حوالدار سرفراز کافی عرصہ سے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 4-5-2016