آپریشن کو پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا، مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن ہونے کے باعث دہشت گردوں نے اندرون سندھ پناہ حاصل کی ہے،کراچی آپریشن میں تیزی آئے گی، آپریشن کو پورےسندھ میں پھیلایا جائےگا۔

مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا اندرون سندھ تک پیچھا کریں،کراچی میں دہشت گرد اپنی آخری جنگ لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کاجائزہ لیا گیا، ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، فیصلوں پر عملدرآمد سے سندھ کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں 8 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی، انسداد دہشت گردی کی مزید 30 عدالتیں قائم کی جائیں گی، 200 نئے پولیس انویسٹی گیشن افسروں کا تقرر کیا جائے گا۔

مولانابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرنے کیلئے امریکی کمپنی سے مددلی جائے گی،جیلوں میں اصلاحات اور انتظامات بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،پراسیکیویشن کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔