ردالفساد آپریشن کامیابی سے ہمکنار، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ حاجی مہتاب حسین

 Haji Mehtab Hussain

Haji Mehtab Hussain

لاہور: دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کا ردالفساد آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے دہشت گرد تیزی سے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین جیولرزایسوسی ایشن کاہنہ نو حاجی مہتاب حسین زرگرنے کیا۔انہوں نے کاکہا کہ پاک فوج کی جرات مندانہ کارروائیوں پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنرل راحیل شریف کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے جس انداز میں دہشتگردوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی اور توقع کرتی ہے کہ وہ ردالفساد مہم کے دوران ملک بھر سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں اور شرپسندوں کو کچل دینگے اور پاکستان کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔
تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہروقت کوشاں رہنے والی قومیں ہی تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہیں،اشفاق بھٹی
لاہور( )تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہروقت کوشاں رہنے والی قومیں ہی تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی تعلیم حاصل کئے بغیر انسان ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی محمداشفاق بھٹی نے گزشتہ روز نجی سکول کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان کے اندر شعور پیدا ہوتا ہے اور انسان بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے اور تعلیم حاصل کرکے انسان اپنی زندگی کے مستقبل کے لئے بھی بہتر اور آسانی سے فیصلے کرسکتا ہے ۔ ملک بھر میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دینے میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس بات کا کریڈٹ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو جاتا ہے ، حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ہر ممکن طریقے سے حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر عائد تمام قسم کے ٹیکسز فوری طور پر ختم کردے اور ان کو آزادنہ طور پر کام کرنے دیں ۔
۔۔۔۔۔