آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے: ملالہ یوسفزئی

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

برمنگھم (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بہادر بچوں اور اساتذہ کو سلام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں باہمی اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد تو ختم ہو سکتے ہیں۔

لیکن ماسٹر مائنڈ کو کیسے ختم کیا جائے؟ اس آپریشن کے بعد ہمیں آپریشن ضرب قلم کی بھی ضرورت ہو گی۔ تقریب میں سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالبعلم احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا 16 دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔