اپوزیشن کے 70 سوال ہوں یا 700، فیصلہ حکومت کے حق میں ہی آئیگا: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاناما لیکس اور ٹی او آرز کا معاملہ جلد طے پانے کی امید ہے، 700 سوالات بھی کر لیں، فیصلہ حکومت کے حق میں ہی آئیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیساتھ کھلے دل سے بات ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سروسز چیفس کی مدت 4 سال کرنے کا علم نہیں۔

اسحاق ڈار نے حکومت اور ایم کیو ایم میں قربت کے سوال کا گول مول جواب دیا جبکہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت 4 سال کرنے کے حوالے سے قانون سازی سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔