حزبِ اختلاف کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کو تیار ہیں: بشار الاسد

Assad

Assad

دمشق (جیوڈیسک) روسی خبرس رساں ادارے کو انٹرویو میں صدر بشار الاسد نے کہا حزب اختلاف کی شخصیات کی شمولیت سے نئی حکومت پر متفق ہونا کوئی مشکل نہیں۔ نئے آئین کا مسودہ چند ہفتوں میں تیار ہو سکتا ہے اور حزب اختلاف، آزاد نمائندوں اور وفاداروں پر مشتمل حکومت پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حزب اختلاف کے عبوری حکومت کے قیام کے مطالبے کو بلاجواز اورغیر منطقی قرار دیا۔ بشار الاسد نے کہا تنازعے کا حل قومی اتحاد کی حکومت کے قیام میں مضمر ہے۔ ادھر حزب اختلاف اور برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے صدر اسد کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔