5 فروری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ چوہدری خالد جٹ

Khalid Jutt

Khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ 5 فروری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے’ تمام موبائل یونین کے عہدیداران اس دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شریک ہوں گے۔

عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کریں گے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا تصفیہ طلب حل نکالا جائے اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے بھارتی درندوں کو نکیل ڈالی جائے۔ خالد جٹ نے کہا کہ کشمیری عوام سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم بلند کر رہے ہیں۔

خواتین کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں، بچوںاور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

خالد جٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور خطے کا امن مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرنے میں ہے ۔لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت سے تجارت اور نمائشی مذاکرات کرنے کی بجائے کشمیر کے مسئلہ پر دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔