اوپرا ونفرے نے صرف ایک ٹویٹ سے 12 ملین ڈالرز کما لئے

Oprah Winfrey

Oprah Winfrey

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے نے صرف ایک ٹویٹ کی بدولت 12 ملین امریکی ڈالر کمائے۔

وزن کی کمی کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ویٹ واچرز کے حصص کی قدر میں اس وقت 18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جب معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے بریڈ کھانے کے باوجود وزن میں 26 پاؤنڈ کمی کی۔

اوپرا ونفرے کی شمولیت سے ڈائٹنگ کمپنی کے حصص کی ویلیو میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کے شیئر ز میں ونفرے خود بھی حصہ دار ہیں۔