توحید کے بعد وحدت ایمان کا دوسرا لازم جزو ہے ‘سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی ‘ صوبائی و ضلعی رہنما سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی ودیگر رہنما ¶ں کے ہمراہ سندھ کا تنظیمی دورہ کرنے والے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے پہلا روزہ حیدرآباد میں افطار کرنے کے بعد میر پور خاص کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سولنگی قوم کے زعماءو عمائدین سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر میرپور خاص میں پاکستان سولنگی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری تقریب افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توحید کے بعد وحدت ایمان کا دوسرا لازم جزو ہے اور انتشار کار شیطانی کیونکہ وحدت انسانوں کو جوڑ کر رکھتی اور امن ومحبت کا باعث بنتی ہے جبکہ انتشار انسانوں میں نفاق پیدا کرکے جنگ و تباہی کے اسباب پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ اور رسول نے ہمیشہ وحدت کا درس دیا ور اسے لازم قرار دیا ہے جبکہ شیطان لعین نفاق و انتشار کیلئے سرگرداں ہے تو جواللہ محبت کرتے ہیں وہ وحدت کا درس دے رہے ہیں اور ہماری طرح افراد کو برادریوں میں اور برادریوں کو قوم کی شکل متحدکررہے ہیں تاکہ ایک اللہ اور ایک رسول کی ماننے والی تمام اقوام کو ایک امت کے طور پر یکجا کیا جاسکے اور جو لعین کے شاگرد و ہاشیہ بردار ہیں وہ ذاتی مفادات کیلئے قوم اور برادریوں کو افراد کی بنیاد پر نفاق و انتشار میں بانٹ رہے ہیں ۔