اورکزئی کان حادثہ، لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

Engineer Amir Muqam

Engineer Amir Muqam

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں اورکزئی ایجنسی کان دھماکےکے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور اب بھی پھنسے ہوئے ہیں،حادثے کے مقام پر پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوانے اورکزئی ایجنسی میںغیرقانونی کان کنی کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔کان کے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو تین ،تین لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔