اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھاری تعداد میں اسلحہ و بارودی سرنگیں برآمد

Mines

Mines

اورکرزئی (جیوڈیسک) تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

اورکزئی ایجنسی کےعلاقے تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحے سمیت بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 50 فیوز، 5 دستی بم اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،104 راکٹ گولے کالعدم تبظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے سے برآمد کیےگئے جب کہ کارروائی میں بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئیں ہیں۔