اورنج لائن ٹرین منصوبے سے تاریخی ورثہ متاثر نہیں ہو گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے، تاریخی ورثے کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ،اس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کا منصوبہ ہے،اس کی تکمیل سے شہری عزت سے سفر کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے تاریخی مقامات کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ادھر شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اجلاس میں صحت عامہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے بنیادی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں، انہوں نے اسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔