اورنج ٹرین کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے، احتجاج میں شرکت کروں گا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے احتجاج کرنے والوں میں شامل ہونے کے لیے لاہور جائیں گے۔ اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کچی آبادی کے مکینوں کے ساتھ احتجاج کروں گا۔

اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کا منصوبہ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک وزیرکا گھر بچانے کے لئے روٹ میں تبدیلی کی اور کچی آبادی کے غریب مکینوں کو تباہ کر دیا۔