اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل سے شعبہ ٹرانسپورٹ میں انقلاب آئیگا : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا، کہتے ہیں منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا اور روٹ پر منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو گا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ دعا ہے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور تمام رکاوٹیں دور ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر اجلاس بھی ہوا جس میں محمد شہباز شریف نے سول ورکس کو بہترین معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔