احکامات کے منتظر ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کا جائلز کو بھی کورا جواب

Pak vs India Series

Pak vs India Series

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جائلز کلارک نے پیر کے روز انھیں پاک بھارت سیریز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے خود رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھی وہی جواب دے دیا کہ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔

شہریارخان نے کہا کہ اب وہ اس سیریز کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ جو بھی کہنا ہے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجوزہ سیریز کے لیے کئی بار بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر چکا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ اسے حتمی جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔