تنطیم جوت مارے۔ نامی آپریشن کے تحت سپین کے قانون نافذ کرنے والے پیرس اداروں کے چھاپے

Paris

Paris

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) تنطیم جوت مارے ۔ نامی آپریشن کے تحت سپین کے قانون نافذ کرنے والے پیرس اداروں کے 250 اہلکاروں کی جانب سے مالاگا۔ کادیز۔ باداخوز۔ الیکانتے اور سیبیعا میں چھاپوں کے دوران 25 پاکستانیوں کی گرفتاری کے علاوہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسوئیا میں بھی پاکستانیوں کی ملکیتی 28 دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

جس کےدوران متعدد گاڑیاں ۔ نقعد رقوم اور اہم کاغذات پولیس کے ہاتھ لگے۔ یہ گروہ اٹلی بذریعہ لیبیا۔ اور یونان بذریعہ ترکی انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ انسانی اسمگلنگ کیلئےیہ گروہ کشتیوں کے زیریں حصوں اور بند کنٹینرز اور ہوا بند ٹرالوں کا استعمال کرتا تھا۔

انسانی اسمگلنگ کے دوران ماہ اگست میں اس گروہ کے ذریعہ یورپ منتقل ہونے والے بعض پاکستانی کشتیوں کے گیس روم میں سانس گھٹنے کے باعث جاں بحق بھی ہو چکےہیں۔ یہ گروہ پاکستانیوں کو یورپ پہنچانے کے بعد اپنے ٹھکانوں پر لے آتا تھا۔

اور اپنی ڈونر کباب دکانوں پر جیب خرچ پر لمبے اوقات کار اور بغیر چھٹی کے کام لیتا تھا۔ جبکہ ان پاکستانیوں سے سپین پہنچائی اور اقامتی اجازت نامہ کے حصول کے عوض 14 ہزار یورو فی کس وصول کئے جاتے تھے۔