انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام پیغام میلاد مصطفیۖ کانفرنس و کراچی ڈویژن کے انتخابات

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد رمضان دانش نے کہا ہے کہ پیغام میلاد مصطفیۖ کی اصل یہ ہے کہ کردار مصطفیۖ کو اپنائے یعنی سچ بات کرے اورسچ کی تلقین کرے، حق بات کرے، جھوٹ سے بچے، غیبت و چغلی اختیار نہ کرے، قرآن و سنت کو سمجھے، صبر و برداشت کا نمونہ پیش کرے، اپنے چھوٹوں سے محبت اور بڑوں کا احترام کرے، علم حاصل اور جاہل کی صحبت سے بچے، معاشرے کی برائیوں سے خود بھی دور رہے اور ایسا ماحول بنائے کہ اس کے آس پاس کے نوجوان طلبہ بھی معاشرے کی برائیوں سے بچ سکیں،سیرت مصطفیۖ کو اپنے کردار کے ہر عمل میں ڈھالنے کی کوشش کرے،پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرے اور احترام کا رشتہ قائم کرے۔

حدیث رسول کے مطابق ہوجائے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا (مفہوم )کہ تم میں سے بہترین مسلمان وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیںاور امر بل معروف کو اختیار کرے یعنی نیکی کی حکم دے اور برائی سے روکے اور برائی کو اس طرح سے روکے کہ برائی دیکھے تو اسے ہاتھ سے روکے، ہاتھ سے نہ روک سکے تو زبان اور اور زبان سے بھی نہ روک سکے تو دل میں برا جانے،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد رمضان دانش نے کہا کہ بے شک جو لوگ ایذا پہنچاتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کو اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت سے محروم کر دیتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اس نے ان کے لئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے ،سندھ اسمبلی کا قانون قرآان و سنت کے قوانین کی توہین اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے،پیغام میلاد مصطفیۖ کانفرنس کے آغاز سے پہلے مرکزی نائب صدر محمد رمضان دانش کی نگرانی میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے انتخابات ہوئے ، امناء و اراکین کی بڑی تعداد انتخابات کے عمل میں شامل ہوئے اور بھارت اکثریت سے جامعہ کراچی کے طالبعلم اسامہ مصطفی اعظمی اور جامعہ زیبسٹ کے طالبعلم بابرمصطفائی کو ناظم و جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی اور انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے موجودہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ہمیںجان سے بھی زیادہ عزیز تر ہیں اور یہی ہماری ایمان کی اصل ہے، رسول اللہ ۖ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد تا قیامت جاری رکھیں گے،میلاد مصطفیۖ منانا صرف چند روز کے جشن اور محافل تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ سارا سال طلبہ تربیتی نشستیں اور قرآن و سنت کے پیغام کے لئے دعوت سلسلہ عام کریں، محبت رسول ۖ کا تقاضہ یہ ہے کہ زندگی کی ہر سانس میں عشق رسول ۖ کے پیغام کا عام کرنے کی جدوجہد اور کوشش ہو،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے نو منتخب ناظم اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا کہ پیغام میلاد مصطفیۖ کی اصل نظام مصطفیۖ کا تحفظ ختم نبوتۖ کا دفاع اور مقام مصطفیۖ کا تحفظ ہے، ہم طلبہ کی ایسی جماعت تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں ایوانوں میں جائے گی اور اسلام نظام کے نفاذ کی بات کرے گی، ملک سے رشوت، سود اور دیگر جرائم کا خاتمہ کرے گی، پاکستان کے ساٹھ فیصد ووٹر نوجوان ہیں، انجمن سے وابستہ نوجوان جب تربیتی مراحل سے گزر جائیں گے تو پھر وہ عملی سیاست میں نظام مصطفیۖ کی سیاست کریں گے،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ملک گیر طلبہ کی جماعت ہے جس کا پیغام عشق رسول ۖ کا فروغ اور اسلامی تعلیمی انقلاب ہے، کالج اور یونیورسٹی کے ماحول میں پائے جانے فحاشی و عریانی کے آگے بند باندھیں گے اور لادین و سیکولر عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے،نورانی ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں آچکا ہے جس کا مقصد جامعات و کالجز میں دہریوں اور قادیانیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگا، کانفرنس میں کراچی بھر سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

نعیمی میڈیا سیل۔انجمن طلبہ اسلام۔کراچی ڈویژن