اڑیسہ: بس کھائی میں گرنے سے 30 ہلاک، 8 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

نئی دہلی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اندوہناک حادثہ ریاست اڑیسہ کے علاقے دیو گڑھ میں پیش آیا۔ بس محو سفر تھی کہ اچانک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔

بس پر 40 مسافر سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے تاہم گھنے جنگل والا پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آئیں۔

حادثے کا شکار بس سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت نازک ہے۔