پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقبالے کے بعد مضبوط حریف آل برادرز ملیر کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔دوسرے میچ میں غریب نواز ڈالمیا نے سخت مقابلے کے بعد ملیر کی معروف ٹیم سالار ویلفیئر سینٹر کو بھی پنالٹی ککس پر 4-1سے مات دیدی اور کوراٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔تیسرے میچ میں لیاری بلوچ نے مضبوط حریف ہزارہ محمڈن کو بھی پنالٹی ککس پر زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

چوتھے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں خیبر مسلم نے سخت جدو جہد کے بعد رحمت کے گول کی بدولت بلوچ اسٹار شرافی کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،جاوید بنگش ،شوکت خان ،پرویز خان اور میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔