بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی سیمی فائنل میں جگہ کنفرم

Bank Alflah District South Football Tournament

Bank Alflah District South Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف غریب شاہ یونین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل دونوں ٹیموں نے سخت کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء شکیل ہوت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبر اور ترجمان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ اللہ بخش بلوچ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔کھیلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،پرویز یوسف اور حیدر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔