کراچی ککرز نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو 2- 0 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

 All Pakistan NBP Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

All Pakistan NBP Dr Muhammad Ali Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ککرز فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل معرکہ میں میزبان کراچی ککرز ایف سی نے مد مقابل مضبوط حریف واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے 38ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے فیصل مدنی نے جبکہ کھیل کے 43ویں منٹ میں عارف شہزاد نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،محمد سلیم ،اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔