اوسلو : مفتی زبیر تبسم سے ان کے بھائی کی وفات پر ڈاکٹر مبشر و دیگر کا اظہار تعزیت

Condolence

Condolence

اوسلو (سید حسین) ممتاز عالم دین اور ادارہ غوثیہ مسلم سوسائٹی ناروے کے امام جمعہ و جماعت مفتی زبیرتبسم کے بڑے بھائی اور ماہر تعلیم ماسٹر خالدجمیل اختر کی وفات پر رکن اوسلوسٹی پارلیمنٹ ڈاکٹر مبشربنارس، پاک۔ ناروے فورم کے چیف کوآرڈی نیٹرچوہدری اسماعیل سرور، محقق اورصحافی سید سبطین شاہ، ہومن سروسزناروے کے صدر چوہدری غلام سرور، کاروباری شخصیت پی ٹی آئی کے پرویز اختر، سماجی شخصیت اور اوسلوکبابش کے پروپرائٹر راجہ عاشق حسین، چوہدری جاوید ودیگر افراد نے گذشتہ روز یہاں ان کے گھرمیں جاکرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرحوم کی علاقے کے لیے تعلیم کے میدان اور سماجی شعبے میں خدمات کے بارے میں تذکرہ ہوا۔ مفتی زبیر تبسم نے بتایاکہ مرحوم کی تعلیمی اورسماجی شعبہ جات میں گرانقدر خدمات ہیں۔

انھوں نے بے شمارہونہار شاگرد پیدا کئے جو اس وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔