اوسلو: سید سبطین شاہ کی چوہدری قمراقبال، نوید خاور اور ملک پرویز سے ملاقات

Syed Sibtain Shah Meeting

Syed Sibtain Shah Meeting

اوسلو: پی ایچ ڈی سکالر اور ممتاز پاکستانی صحافی سید سبطین شاہ جو ایک کثیر ملکی مطالعاتی دورے پر یورپ میں ہیں، نے گذشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، سابق رکن اوسلوپارلیمنٹ نوید خاور اور پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات ملک محمد پرویز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے حالات اور پاکستان اور ناروے کے تعلقات اور تنظیمی امور بات چیت ہوئی۔ چوہدری قمراقبال ، نویدخاوراور ملک پرویزنے سید سبطین شاہ کی نارو ے آمد پر ان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو اوسلومیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی ناروے کے ساتھ اچھی اورمثبت یاددیں وابستہ ہیں۔ نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے رہنماووں کے علاوہ سید سبطین شاہ نے اوسلومیں امیگرنٹس کے مسائل پر ایک سیمینار میں شرکت کی۔

سید سبطین شاہ آج کل اپنے ڈاکٹریٹ ری سرچ تھیسس پر کام کررہے ہیں جس میں ’’مذہبی انتہاپسندی اورعالمی سلامتی‘‘ پر فوکس کیاگیاہے۔یعنی مذہبی انتہاپسندی، اس کی وجوعات اوراثرات کیاہیں اورانتہاپسندی کے عنصر سے عالمی سلامتی کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے۔