معزول یمنی صدر صالح کا ہمنوا ری پبلیکن گارڈز کمانڈر ہلاک

Yemen

Yemen

یمن (جیوڈیسک) سعودی عرب کے صوبے نجران کے مقابل یمنی علاقے صعدہ پر عرب اتحادی طیاروں کے حملوں میں میں یمن کے معزول صدر صالح اور حوثیوں باغیوں کا ہمنوا ریپبلکن گارڈز کا کمانڈر محمد الكبسی ہلاک ہو گیا۔ ملیشیاؤں کے ایک گڑھ پر بم باری میں الکبسی کے ساتھ اس کے متعدد ساتھی بھی مارے گئے۔

اتحادی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں حوثی بغاوت کے دو اہم ترین علاقوں حیدان اور مران کے درمیان مرکزی سپلائی لائن بھی منقطع ہو گئی۔

ادھر یمن کے مغرب میں الحدیدہ میں ہونے والے حملوں میں فضائی دفاع کے بریگیڈ، معزول صدر صالح کی رہائش گاہ اور الحدیدہ کے شمال مشرق میں مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تعز میں یمن کی سرکاری فوج نے مغربی علاقے میں جبلِ ہان پر ملیشیاؤں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے باغیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ گزشتہ ہفتے حوثیوں اور اس کی حلیف ملیشیاؤں کی جانب سے جنگ بندی کو توڑ دینے کے بعد سے تعز میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔