نواحی گائوں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ

Pigeon Flying

Pigeon Flying

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ، اعجاز عرف جج نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ ہوا، جس میں مصطفی آباد، سوا اصل، گرین کوٹ، جیون سنگھ والا، بھولیکی، سرہالی کلاں، تھ دیال سنگھ، بستی غریب اللہ ودیگر علاقوں سے آنے والے 30 کبوتر بازوں نے حصہ لیا جبکہ سرہالی خورد کے رہائشی اعجاز عرف جج دودھی نے اول پوزیشن حاصل کرکے دس ہزار روپے نقدی و موٹر سائیکل جیت لی۔