اوور سیز وہ کمیشن وہ واحد ادارہ ہے جس سے اوور سیز اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لندن: وزیر اعلی میں محمد شہباز شریف پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہا اوور سیز وہ کمیشن وہ واحد ادارہ ہے جس سے اوور سیز اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں، اس سے قبل کسی حکومت نے ایسا طاقور ادارہ نہیں بنایا اور ان کی داد رسی کی۔ اس موقع پر کہا کہ وفاقی وزیر سمندر پر پاکستانیپیر سید صدر الدین شاہ راشدی بھی اس انداز اور محبت سے اوور سیز کمیونٹی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اور ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے ہیں۔

بالخصوص اوور سیز میگزین یاران وطن اوور سیز پاکستانیوں کے حل اور ان کی تقریبات کو بھی کوریج دیتا ہے ۔ پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اپنے دورہ برطانیہ و یورپ کے دوران کمیونٹی کو بھی بڑا وقت دیتے رہے ہیں۔ جس پر وزیراعلی نے کہا کہ پیر صاحب ہماری حکومت کا حصہ ہیں اور وہ ہم سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور خدا انھیں مزید ہمت دے وزیراعلی نے صحافیوں سے کہا کہ وہ انھیں اپنے مشوروں سے اگاہ کرتے رہا کریں۔تاکہ سسٹم میں بہتری آ سکے۔

اس موقع پر صحافیوں نے وزیراعلی کو بتایا کہ نادرہ اور اس کے چیئرمین عثمان مبین نے آن لائن سروس کا آغاز کر کے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے اوور سیز پاکستانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرت ہیں ۔ وزیراعلی نے کہا کہ نادرا ایک کامیاب ادارہ ہے اسر اس کے چیئرمین اور انتظامیہ تجربہ کار افراد پر پشتمل ہے جسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔