بلجیم میں مقیم کمیونٹی کی (OPC) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے 4 رکنی وفد کے ساتھ اہم ملاقات

Pakistan and European Union

Pakistan and European Union

پیرس (زاہد مصطفی عوان) سفارتخانہ پاکستان برسلز، اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے بلجیم میں مقیم کمیونٹی کی (OPC) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے 4 رکنی وفد کے ساتھ اہم ملاقات کا اہتمام کیا ہے وفد کی قیادت (OPC) کے وائس چیئرمین خالد شاہین کر رہے ہیں سفارتخانہ پاکستان برسلز نے 19اپریل شام چھ بجے پروگرام کا انتظام کیا ہے۔

پروگرام میں بلجیم میں مقیم کمیونٹی سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، اس دوران شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

جبکہ 20 اپریل کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنچاب کا وفد سفارت خانہ پیرس میں پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات کرے گا۔ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنچاب پاکستانی کیمونٹی کے مسائل سنے گا اور ان کو موقع پر حل کرے گا۔