اوور سیز پاکستانی ہی اصل سفیر ہیں جو محنت مزدوری کر کے سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ عابد مغل

Abid Mughal

Abid Mughal

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ فرانس کے سینئر رہنما عابد مغل نے ایک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہی اصل سفیر ہیں جو دیار غیر میں محنت مزدوری کر کے سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں ۔اوورسیز پاکستانی محب وطن ہیں ۔جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔اوور سیز پاکستانیوں نے دن رات ایک کر کے وطن عزیز میں سرمایہ بھجوایا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں نے آباو اجداد چھوڑ کر یہاں اپنی پراپرٹی بنائی۔

ریسٹورینٹ بنائے اور اپنے بچوں کو رزق ہلال کما کر کھلایا جس کی وجہ سے آج ہماری نوجوان نسل نے اپنا لوہا منوایا ہے اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔اور یہ ثابت کیا کہ ہم پر جو دہشت گردی کی لہر آئی تھی اس کا پاکستانی قوم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔عابد مغل نے مذید کہا کہ پاکستان سے یورپ کے سہانے خواب دیکھ کر آنے والے نوجوان موت کو گلے لگا کر سرحدیں عبور کر کے یورپ پہنچتے ہیں ۔اور بڑی مشکلات سے کام دھونڈ کر پیسے بچا کر اپنے ملک بھیجتے ہیں ۔اور جب ائیر پورٹ پر پہنچتے ہیں تو انہیں کم از کم ائیر پورٹ کا عملہ خوش اخلاقی سے اسلام علیکم تو کہے۔

تاکہ پاکستانیوں کو اپنے وطن میں ایسے محسوس ہو جیسے واقعتا اپنے ملک پہنچ چکے ہیں ۔اب یہ ملک پرانے والا ملک نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ فرانس سے جب ہم اپنے وطن کے لئے روانہ ہوتے ہیں تو امیگریشن اہلکار سلام کرتے ہیں ۔جب کہ پاکستان کے تمام ائیر پورٹ پر بھی ایسے ہی ہونا چاہیے ۔عابد مغل نے کہا کہ تارکین وطن جب وفات پا جائے تو اس کی میت کو با عزت طور پر پاکستان بھیجنے کے لئے سفارت خانہ تمام تر انتظامات سر انجام دے ۔اور پاکستان میں ائیر پورٹ سے لے کر معقول انتظامات کئے جائیں ۔اور ایسا نظام رائج کیا جائے جس سے وفات پانے والے تارکین وطن کے بچوں کواور بیوہ پنشن دی جائے۔