اوورسیز پاکستانی سالیڈریٹی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا مانچسٹر میں اجلاس

Meeting

Meeting

مانچسٹر( تنویرکھٹانہ) مانچسٹر کے مقامی ریستوران لال قلعہ میں اوورسیز سالیڈریٹی کے عہدیداران کا اجلاس چئیرمین او پی ایس جاوید کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں او پی ایس کے عہدیداران جن میں چیئرمین جاوید ملک، صدر او پی ایس عمار سہیل، نائب صدر گوہر الماس، صدر نارتھ ڈاکٹر اقبال، او پی ایس گریٹر مانچسٹر صدر پامیلا ملک، یارکشائر کے صدر آصف خان،انفارمیشن سیکرٹری حماد محمود، او پی ایس بزنس ونگ کے صدر نوید جاوید، پرویز مسیح، ڈاکٹر یونس پرواز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ کانفرنس کال پر الوینہ خان، عبداللہ خان،شگفتہ نسرین،یوتھ ونگ کی صدر ساحرہ خان، شازیہ ملک،شیخ سلیم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Meeting

Meeting

اجلاس میں او پی ایس کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور وومن ونگ، کشمیر ونگ، ہیلتھ ونگ،یوتھ ونگ اور بزنس ونگ کے صدور کو چئیرمین او پی ایس کی طرف سی آئندہ لائحہ عمل پر خصوصی ہدایات دی گئیں۔

صدر او پی ایس ڈاکٹر عمار سہیل نے او پی ایس کے وفد کی او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین امجد ملک سے میٹنگ پر بھی عہیدیداران کو بریف کیا اور مزید بتایا کہ امجد ملک کی دعوت پر او پی ایس کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔

اس بات ہر اتفاق کیا گیا کہ 8 ملین تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے دونوں تنظیموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ جس کا جاوید ملک اور امجد ملک کی جانب سے آئندہ ملکر مسائل کے حل کرنے پر اتفاق اور اعلان بھی کیا گیا۔

Meeting

Meeting

ڈاکٹر عمار سہیل کا کہنا تھا کہ اس اتحاد سے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں تیزی آۓ گی۔

اس ملاقات میں اوپی ایس نارتھ کے صدر ڈاکٹر اقبال،گریٹر مانچسٹر کی صدر پامیلا ملک اور ڈاکٹر یونس پرواز شامل تھی وفد کی قیادت چئیرمین او کی ایس جاوید احمد ملک نے کی۔