اوورسیز پاکستانی سولیڈیرٹی گروپ اپنی بنیادیں انگلینڈ کے نارتھ میں مضبوط کر رہا ہے۔ حماد محمود

Hammad Mehmood

Hammad Mehmood

مانچسٹر (تنویر کھٹانہ) اوورسیز پاکستانی سولیڈیرٹی گروپ اپنی بنیادیں انگلینڈ کے نارتھ میں مضبوط کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ پاکستان کہ کونے کونے میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کرکے اور عوامی خدمت کرکے پاکستان کی عوام کی پہلے سے بھی زیادہ خدمت کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار گریٹر مانچسٹر ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری حماد محمود نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تنظیم سازی کی مہم اب اپنے عروج پر ہے اور ہم 17 اکتوبر کو صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں لیگل ونگ کی پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں او پی ایس کی قیادت کے علاوہ لیگل ونگ کے انچارج قیصر باری بھی شرکت کریں گے۔