ویلکم رمضان استاذہ کے ساتھ

Welcome Ramadan

Welcome Ramadan

تحریر: شاہ بانو میر
13 اگست 2013 بروز بدھ محترمہ عفت مقبول صاحبہ پہلی بار فرانس کی سرزمین پر تشریف لائیں تو گویا اس کے بعد وہ شمع فروزاں لو دینے لگی جو الکتاب سے موسوم ہے . لمحہ لمحہ بڑہتی ہوئی شعوری کاوشیں خواتین کو قرآن پاک سے قریب اور قریب لانے لگیں. مختلف اوقات میں محترمہ عفت مقبول صاحبہ کی آمد اور خواتین کا ہر شہر میں بڑہتا ہوا ہجوم اس بات کا عکاس ہے کہ بیجٍَ ہدایت دل کی زمین میں نمو پا گیا .

مختلگ گھروں میں جاری ہفتہ وار روزانہ کی بنیادوں پر کلاسسز کے ثمرات اب ظاہر ہونے شروع ہو رہے ہیں، اس فانی اور عارضی دنیا کی اصل حقیقت جو جھوٹ فریب اور ضرورت کے فائدے کے سوا اللہ پاک نے کچھ اور نہیں رکھی . قرآن پاک کی تعلیم تحقیق اور تفسیر کو بیان کر کے محترمہ استاذہ نے ہماری نسلوں پر احسان عظیم کر دیا ہے . 15 مئی سے 17 مئی کو استاذہ جی ہم سب کے ساتھ فرانس میں ہوں گی انشاءاللہ آپ سب کیلئے آ رہی ہیں کہ ماہ رمضان کوقرآن پاک کی روشنی میں از سر نو تازہ کریں تین دن میں تعلیمی مختصر کورس نئے نئے مقامات پے اسی لئے ترتیب دیا گیا ہے کہ مزید نئی خواتین بہر مند ہو سکیں

Ramadan

Ramadan

استاذہ اپنے منفرد انداز میں بیان کر کے رمضان میں جاری نیکیوں کی لوٹ سیل کو اس طرح واضح کرتی ہیں کہ ذہن آمد سے پہلے ہی ہر قربانی کیلئے مکمل تیار ہو جاتے ہیں . اتنی محبت سے سیرت النبی صحابہ کرام اس دور کے مسلمانوں کے پختہ جزبوں کے ساتھ رمضان کو بیان کرتی ہیں . کہ شوق ایمان کے بڑھنے کے ساتھ ذوق بھی کئی گنا بڑھ کر اسی ماحول میں خود کو محسوس کر کے کچھ بہتر عمل کرنے کی کوشش بڑھتی ہے. یہ کامیاب سلسلہ ہر سال بڑہتی ہوئی خواتین کی تعداد کے ساتھ پھیلاو کی طرف جا رہا ہے. نوجوان بچیاں عورتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ واٹس اپ گروپس میں شمولیت اختیار کر کے گھر بیٹھے ہدایت کے اس خوبصورت سلسلے سے بہر مند ہو رہی ہیں

15 مئی سے 17 مئی تک پیرس کی خوش نصیب خواتین مختلف جگہوں پر منعقد کئے جانے والے دروس کی تفصیلات اپنے ارد گرد موجود خواتین سے حاصل کر کے نہ صرف رمضان کیلئے بہترین تیاری کیلئے خود تشریف لائیں بلکہ اپنی فرینڈز کو بھی مدعو کریں . خواتین گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ گھر بچے عبادت ضروریات خاندانی معاملات مزید احسن انداز میں سادگی سے سر انجام دینے کا عنوان ہیں استاذہ جی کے رمضان سے پہلے کے یہ اہم بیانات ہیں

Food Chart

Food Chart

عبادت میں توازن خوراک کے بھاری بھرکم بوجھ سے نجات میں ہے طب نبوی اور سادہ اسلامی مرغوب غذا بھی آپ جان سکیں گے. ماہ رمضان سے پہلے گھروں کو ملبوسات کو غذا چارٹ اعلیٰ انداز میں پلان کر کے آپ مطمئین اور مسرور رہ کرغیر ضروری کاموں کو پہلے سے منظم انداز میں نمٹا کر اس وقت کو عبادت کیلئے مختص کر سکتی ہیں
کیا آپ نہیں جاننا چاہیں گی؟

آئیے استاذہ جی کی ماہ رمضان سے پہلے فرانس میں آمد کو تحفہ خاص سمجھ کران کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیجئے یہ علم جو یوں گھر گھر بٹ رہا ہے سوائے رحمت کے کچھ نہیں فائدہ اٹھائیں کہ ہدایت بڑا غیور مہمان ہے دستک دینے پر دروازہ نہیں کھلتا تو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چلا جا تا ہے . سوچ کے مقفل در وا کریں اور رمضان کو قرآن اور سنت کی روشنی میں استاذہ جی کے بیانات کی روشنی میں اس بار گزاریں .

اللہ پاک استاذہ جی کی دن رات ہوئی کوششوں کو قبول کر کے انہیں بلند درجات عطا فرمائے ہم سب کو حقیقی انداز میں تعلیمات سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے اللہ پاک ہم سب کو سادگی عاجزی انکساری اخلاص والا علم ایمان دین عطا فرمائے اور جو جو سنتے ہیں اس پر غور کر کے زبان کو نظر کو سوچ کو پاک کر کے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شمار کرکے آخرت میں عافیت کا معاملہ کرے آمین

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر