پابلو پکاسو کی پینٹنگ نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیئے

Painting

Painting

نیویارک (جیوڈیسک) سپین کے ممتاز پینٹر پکاسو کی ایک پینٹنگ ’الجزائر کی عورتیں‘17 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز میں بکنے کے بعد کسی بھی نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ بن گئی ہے۔

نیلامی سے قبل اس پینٹنگ کی قیمت کا تخمینہ 14 کروڑ ڈالرز لگایا تھا لیکن حتمی فروخت سے قبل خریداروں کے درمیان 11 منٹ تک بولیاں لگتی رہیں جس کے بعد یہ اندازوں سے زیادہ مہنگی ثابت ہوئی۔

اس سے قبل برطانوی مصور فرانسس بیکن کی تصویر ’لوشن فروئڈ کے تین مطالعے‘ سب سے مہنگی بکنے والی تصویر تھی جس کی بولی 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز لگی تھی۔

یہ پینٹنگ پابلو پکاسو کی ان 15 تصاویر کا حصہ ہے جو ہسپانوی مصور نے 1954 تا 55 میں بنائی تھیں۔ پینٹنگ کی قیمت میں کرسٹیز کا کمیشن بھی شامل ہے جو دو کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ بنتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس قد زیادہ مہنگی قیمتوں کے پیچھے آرٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے۔