دیھان کی فصل کی جائز قیمت نا ملنے کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج

بدین (عمران عباس) دیھان کی فصل کی جائز قیمت نا ملنے کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج، کارخانے سرکاری تحویل میں لینے کامطالبہ، ضلع بدین میں دیھان کی فصلیں تیار ہونے کے بعد کارخانے مالکان اور بیوپاریوں کی جانب سے دیھان کی فی من قیمت میں کمی اور فی من پر پانچ کلو تک کی کٹوتی کرنے کے خلاف آبادگاروں حاجی افتخار آرائیں، علی احمد کھوسو، ملک اشرف، علی خان رند اور دیگر نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پریس کانفرنس کی، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بدین میں دیھان کی فصل تیار ہوچکی ہے۔

لیکن کارخانے مالکان اور بیوپاروں کی گٹھ جوڑ کے باعث فی من کی قیمت میں کمی کرکے 700 روپے دینے کے باوجود فی من سے 5کلو تک کی کٹوتی کی جارہی ہے جس سے آبادگاروں کو خرچ کی ہوئی رقم بھی نہیں مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر حکومت کی جانب سے خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ضلع بدین میں دیھان کے کارخانوں کو سرکاری تحویل میں لے کر آبادگاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا اضالہ کیا جائے۔۔

Badin Abadgar News

Badin Abadgar News