پائی خیل کی خبریں 19/1/2017

Malik Mushtaq

Malik Mushtaq

پائی خیل (نامہ نگار) کسان حکومت پنجاب کی جانب سے دستیاب پانی کے مئوثر استعمال اورآبپاشی زراعت کی پیدواربڑھانے کے لئے سبسڈی سے استفادہ اُٹھائیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی ملک مشتاق حسین نے میانوالی کے مختلف علاقوں میں کسانوں سے ایک ملاقات میں کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کودی جانیوالی سبسڈی پرکسان ڈرپ،سپرنگ ،سولرسسٹم اورنل پیکج حاصل کرکے کم خرچ پراپنی پیدواربڑھاکراپنی اورملکی معشیت کومضبوط کریں ۔اس کسان پیکج میں جدیداورمنافع بخش کاشتکاری کوفروغ ،پانی کی بچت کرکے پیدوارمیں اضافہ ،پیدواری اخراجات میں کمی ،کھاداورکیمیائی اجزاء کابہت استعمال غیرہموارزمینوں اوردوردرازعلاقوں کے لئے موزوں ترین ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی اپناکرنہ صرف کم خرچ پراپنی پیدواربڑھاکراپنی اورملکی معیشت کومضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ اس پیکج کے حصو ل کے لئے ضلعی سطح پرڈپٹی ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹراصلاح آبپاشی کے دفترسے مفت فارم پیپرحاصل کریں۔یادفترکافون نمبر0459.920218پررابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی راہنماعلامہ مفتی محمدیونس جلالی پرنسپل المعارج اسلامک انسٹیوٹ آف لاہورنے کہاکہ آپۖکی ذات مبارکہ ہمارے ایمان کامرکزمحوراورحقیقی اساس ہے۔آپۖکی ذات گرامیِ وجہ تخلیق کائنات اوردین کی اساس ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ آپۖ کی ذات گرامی ہر مسلمان کے لئے تمام محبتوں اورالفتوں کامرکزومحورقرارپائے ۔ کیونکہ آپۖکی محبت کے بغیرہماراایمان نامکمل ہے۔امتِ مسلمہ کی بقاء وسلامتی اورترقی کارازہی اسی امرپرمنحصر ہے۔آج کے پُرفتن دورمیں ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہودونصاری جوازل سے دین ِ اسلام اورمسلمانوں کے دشمن آرہے ہیں ۔مسلمانوں کے جذبات ایمانی کوڈھیرکرنے اورامت مسلمہ کے دلوں سے روح ِ محمدۖکونکالنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔کیونکہ دشمنانِ اسلام پریہ بات روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ اگرمسلمانوں کوشکست دینی ہے توان کے دلوں سے روحِ محمدۖ (العیاذباللہ)کونکالناہوگا۔کیونکہ مسلمانوں کویہی نسبت رسالت مآبۖسے محبت کی قوت ان کوکسی میدان میں گرنے اورمرنے نہیں دیتی۔انہوں نے کہاکہ ہم برما،فلسطین،شام،کشمیرمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم کی شدیدمذمت اوریہ ظلم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجدمحمدیہ وانڈھی سنارنوالی پائی خیل میں منعقدہ سالانہ محفل میلادمصطفیۖمیں شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلامہ مفتی سلطان احمدقادری نے امیرجماعت اہلسنت پائی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک حضورۖکی شا ن کوکھول کھول کربیا ن کرتاہے۔پوراقرآن آقاۖکی شان سے بھراہواہے میلادمصطفیۖکی محفل میں بھی حضورسراپانورشافع یوم النشورۖکی ولادت مبارکہ ، آپۖکے معجزات ،آپ ۖکے اخلاق کریمہ ،فضائل ومناقب بیان کیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اوررحمت کے ملنے پرخوشی منانے کاحکم دیتاہے۔آقاۖبھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کویادکرنااور ان کاچرچاکرنااللہ پاک کے حکم کی بجاآوری ہے آقاۖکی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت ہے ۔اس محفل پاک میںحافظ نادرخان عطاری،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ کریم اللہ چشتی،مولاناامیرعبداللہ خان عطاری،حافظ غلام سرور،حافظ غلام مصطفی،حافظ خالدرضابھوروی،مولوی محمدحنیف نقشبندی،مولوی امان اللہ قادری،غلام جیلانی خانقاہ سراجیہ،حافظ ثناء اللہ ،حافظ ذیشان خان ودیگرعلمائے کرام،حفاظ کرام ،قراء حضرات مودجودتھے۔نقابت کے فرائض حاجی شاہدجاویدخان نے احسن طریقے سے انجام دیے۔ آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائِ خیرکی گئی۔

Pai Khel

Pai Khel