پاک افغان سرحد پر آپریشن، وادی راجگال میں دستے تعینات

Pak Army

Pak Army

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) پاکستان نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور افغانستان سے خیبرایجنسی میں آمد و رفت روکنے کیلئے پہاڑوں اور دروں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر آپریشن کیا ہے، جس کا مقصد خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کی آمد و رفت روکنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی راجگال سمیت خیبرایجنسی کے بلند پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر موثر انداز میں نظر رکھنے اور افغانستان سے پاکستان داخلے کو روکنے کیلئے آپریشن کیا گیا، سرحد پر قائم چیک پوسٹوں اور دروں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔