پاک افغان طورخم بارڈر تا حکم ثانی بند کر دیا گیا

Pak Afghan Torkham Border

Pak Afghan Torkham Border

پشاور (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک افغان طور خم بارڈر کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

فرنٹئیر کور حکام کا کہنا ہے کہ طور خم میں تمام سرکاری دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

طور خم بارڈر بند ہونے سے آمد رفت معطل ہو گئی۔ واضح رہے افغانستان سے دہشت گردی کے مسلسل واقعات ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پاک افغان طور خم بارڈر کو بند کیا گیا ہے۔