پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز کر دیا

 Pak Army

Pak Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے، ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی کی تمام کارروائیاں اب آپریشن ردالفساد کا اہم حصہ ہوں گی۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمداس آپریشن کا طرۂ امتیاز ہو گا، ملک بھر سے غیرقانونی اسلحے اور گولہ بارود کا خاتمہ بھی اس آپریشن کے نمایاں خطوط میں شامل ہیں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے آپریشن ’رد الفساد‘ کا حصہ ہوں گے۔

حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج، پاکستان فضائیہ، پاکستان بحریہ، رینجرز، پولیس،قانون نافذ کرنے والےتمام ادارے دہشت گردوں کے خاتمے کے اس آپریشن کا حصہ ہوں گے،آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ، اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کو اسلحے سے پاک کرنا اور بارودی مواد پر کنٹرول اس آپریشن کا اہم جز ہیں، پنجاب میں رینجرز کے بڑے پیمانے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز، ملک بھر میں جاری آپریشن اور بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔