پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

کھاریاں (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کا دورہ کیا اور وہاں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال کے باوجود ہمارے عزم کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

ان مشقوں نے جنگی تیاریوں کے حوالے سے ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دشمن نے سٹرٹیجک غلطی کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے اور کسی بھی دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔