پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا: آئی ایس پی آر

Pak Army

Pak Army

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان دفتر آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے دائرہ کار میں سکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور کرم ایجنسی میں آپریشن کر کے بھاری مقدار میں گولہ بارود کو تحویل میں لے لیا ہے اور کئی زمین دوز سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کاروائی میں تحویل میں لئے جانے والے اسلحے میں راکٹ، بارودی مواد، مارٹر گولے، آئی ای ڈیز، مختلف اقسام کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بتاہ کی جانے ولی سرنگیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بنا رکھی تھیں۔