پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کا شاندار اختتام’ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

Expo

Expo

اسلام آباد : زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ‘ اسلام آباد میں جاری پراپرٹی کی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ایکسپو کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اس شاندار نمائش پر مبارکباد کی مستحق ہے اور ہماری نیک تمنائیں اِن کے ساتھ ہیں۔

پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر کے دونوں منازل پر اسٹالز کی تعداد 70 سے زائد تھی۔پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں دو دنو ں میں 50 ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ اس سال کا تیسرا بڑا ایکسپو ہے۔

لاہور ایکسپو کی کامیابی نے ہمارے حوصلے بلند کر رکھے تھے اور ہمیں یہ یقین تھا کہ اللہ کے کرم سے ہم اسلام آباد میں بھی تاریخی ایکسپو کا انعقاد کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیسے دو دنوں میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے ایکسپو کا رُخ کیا ہے ، اُ س سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ عوام کو اس شعبے میں بے پناہ دلچسپی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے واضح امکانات موجود ہیں۔۔

اُن کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی نمائشیں منعقد کرتے رہیں گے جن سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ماہ ِرمضان میں پراپرٹی کا شعبہ عموماً سست روی کا شکار ہو جاتا ہے لیکن عید کے فوراً بعد اس شعبے میں خاصی تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

Expo

Expo

سی پیک کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ سلک روٹ اور سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اور اس ایکسپو میں گوادر کے کئی منصوبے بھی سامنے آئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسی سال کے آخر میں اسلام آباد کیلئے ایک اور بڑی ایکسپو کا اہتمام بھی کریں گے۔

نمائش میں مزید دلچسپی کیلئے فوڈ اسٹالز ‘ بچوں کی تفریح کیلئے جمپنگ کیسل بھی بنائے گئے تھے ۔ نمائش کے اختتا م پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے تھے۔