پاک پریس کلب فرانس کا ہنگامی اجلاس

Pak Press Club

Pak Press Club

پیرس (بیورو رپورٹ) پاک پریس کلب فرانس کا ہنگامی اجلاس ۔گجرات پریس کلب کے صدر عبد الستار مرزا اور نوید شاہ پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید مذمت تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پاک پریس کلب فرانس زاہد مصطفی اعوان منعقد ہوا۔

جس میں گجرات پریس کلب کے صدر عبد الستار مرزا اور نوید شاہ پرگجرات میں ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔صدر زاہد مصطفی اعوان نے کہاکہ ہم گجرات کے صحافیوں پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ڈی پی او گجرات صحافیوں کے خلاف ایسے مقدمات واپس لیں۔

زاہد مصطفی اعوان نے مذید کہا کہ ہم گجرات پریس کلب کے صدر مرزا عبد الستار اور دنیا نیوز کے نمائندہ نوید شاہ پر حق پر مبنی رپورٹس آن ائیر کرنے پر ان کے ساتھ ہیں ۔صحافیوں کا کام معاشرے کے گند کو صاف کرنا ہے ۔اور کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاک پریس کلب فرانس ،گجرات پریس کلب کے صحافیوں پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر اور احتجاج یورپین یونین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل تک پہنچائے گی ۔تاکہ پاکستان کے صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمات سے یورپین یونین کو بھی آگاہ کیا جا سکے ۔اور اس کا سد باب یورپین یونین اور ایمنسٹی انٹر نیشنل تنظیمیں کر سکیں ۔اجلاس میں چوہدری رضا ۔عاصم ایاز آرائیں ۔بابر مغل ۔منظور حسین خاں جنجوعہ ۔میاں عرفان صدیق ۔مرزا خالد بشیر ۔اور دوسرے عہدیداران نے شرکت کی اور جھوٹے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔