پاک پی ڈبلیو ڈی کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال چمپئن بن گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر نگرانی پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں منعقدہ کمشنرکراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

پاک پی ڈبلیو ڈی نے شہباز شوٹنگ بال کلب شیر شاہ کو 2 -0 سے شکست دیکر کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال چمپئن بن گئی ۔فائنل میچ کا اسکور 16-10اور 16-12رہا ،پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عبدالحکیم ،اعجاز احمد ،مختار علی اور محمد عارف نے جبکہ شہباز شوٹنگ بال کلب کی جانب سے یار محمد،حنیف ،ملک ناصر ،ظہور احمد اور محمد منشاہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز بلوچ نے فاتح ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان عبدالحکیم کو ونر ٹرافی اور 5 ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان شہباز کلب کے کپتان یار محمد کو ٹرافی اور 3ہزار روپے کیش انعام دیئے ۔مین آف دی ٹورنامنٹ پاک پی ڈبلیو ڈی کے عبدالحکیم قرار پائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز بلوچ کہاکہ ضلع کورنگی کو کھیلوں کا ایک مثالی ضلع بنا ئیں گی میں کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ضلع میں اس شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد اور سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب میں شوٹنگ بال سے تعلق رکھنے والے سنیئر کھلاڑی ،آرگنائزر ز کی بڑی تعداد موجود تی جن میں جاوید کیانی ،عبدالحق، چوہدری شریف ،صغیر احمد ،ملک فاروق اعوان،ایم شمیم قریشی ،رانا ممتاز ،عبدالغفار اعواناور دیگر موجود تھے ،فائنل مقابلے کو سید احسان شاہ،قمر السلام پیارے اور ریاض احمد نے سپروائز کیا۔

Pak PWD Championship Trafhi

Pak PWD Championship Trafhi