پاکستان اور افغانستان سرحد سے متعلق معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے پر اتفاق

Pak Afghan Meeting

Pak Afghan Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) طورخم بارڈر منیجمنٹ پر پاک افغان بیٹھک ۔ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے پر اتفاق ۔ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات 23 ، 24 جون کو طے۔ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے درمیان مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن ، انسداد دہشتگردی اور دوستانہ تعلقات کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے افغان وفد کو دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ طورخم کراسنگ پوائنٹ عالمی مروجہ قوانین کےمطابق اور 37 میٹر پاکستانی حدود کے اندر ہیں ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اپنےافغان ہم منصب سے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے دوران معاملے پر مزید بات کرینگے۔